سکھر ۔ دریا سندہ میں پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی شدید قلت کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ آبپاشی ماہرین

منگل 28 اگست 2007 15:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2007ء) سکھر کے مقام پر دریا سندہ میں پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے جس کی وجہ سے سندہ کے تینوں بیراجوں سے نکلنے والےکینالوں میں پانی کا بہاؤ کم کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر سے ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق دریا سندہ میں گدو بیراج پر اپ اسٹیم میں ایک لاکھ نینانوے ہزار اور ڈاؤن اسٹیم میں ایک لاکھ ستاون ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل کمی ہو رہی ہے اور اپ اسٹیم میں ایک لاکھ ترانوے ہزار اور ڈاؤن اسٹیم میں اٹھانوے ہزار کیوسک جبکہ کوٹڑی بیراج پر اپ اسٹیم میں ایک لاکھ ستانوے ہزار کیوسک اور ڈاؤن اسٹیم میں ایک لاکھ بتیس ہزار کیوسک پانی سمندر کی جانب بہایا جا رہا ہے ۔

حالیہ بارشوں کے بعد گدو ۔ سکھر اور کوٹڑی بیراجوں سے نکلنے والے کینالوں میں پانی کی سطح مزید کم کر دی گئی ہے تاکہ زرعی زمینوں کو پانی کی فرھمی یقینی بنائی جا سکے ۔ دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دریا سندہ میں پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے جس سے سندہ میں پانی کی شدید قلت متوقع ہو سکتی ہے اگر محکمہ آبپاشی نے فوری توجہ نہ دی تو پندرہ روز کے بعد دریا سندہ میں پانی کا بحران شروع ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں