سکھر کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد زخمی

جمعرات 25 اکتوبر 2007 12:00

سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25اکتوبر2007) مانسہرہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سکھر کے قریب الٹ گئی‘ تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر تھانہ دبر کی حدود میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔حادثے میں تین خواتین اور ڈرائیور سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں روہڑی تعلقہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ زخمیوں میں حبیب احمد اور افشان بیگم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں