سکھر،بجلی کے تار گرنے سے10 جھونپڑیاں جل گئیں،4 افراد زخمی

منگل 30 اکتوبر 2007 12:12

سکھر(اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2007) کے دیہی علاقے سانگی میں بجلی کی تار گرنے سے بابری قبیلے کی دس جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں ،آگ بجھانے کی کوشش میں چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ یونین کونسل سانگی میں پیش آیا جہاں گیارہ ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن لائن بابری قبیلے کی جھونپڑیوں پرآ گری ۔اس سے دس جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں،جبکہ ان میں مقیم افرادنے بھاگ کر جان بچائی ۔ جھونپڑیوں سے سامان نکالنے کے دوران چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔فائر بریگیڈ سکھر کی گاڑیوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں