کراچی ایکسپریس میں معمولی زخمی ہونے والے ڈیڑھ درجن مسافر لاہور پہنچ گئے

بدھ 19 دسمبر 2007 23:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) سکھر کے قریب حادثےکا شکار ہونے والی کراچی ایکسپریس میں معمولی زخمی ہونے والے ڈیڑھ درجن مسافر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جناح ایکسپریس پر آنے والے زخمی مسافروں کو لینےکیلئے قریبی رشتہ دار کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کے لواحقین نےریلوے کی طرف سے معلومات کا مؤثر نظام نہ ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا۔جبکہ زخمی مسافرین کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد حکومتی اعدادو شمار سے کئی گناہ زیادہ ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں