تین نومبر کی ایمرجنسی حکومتی ناکامی کا نتیجہ تھی ۔۔۔۔حکمرانوں نے گزشتہ آٹھ سال میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔۔۔ نواز شریف

پیر 24 دسمبر 2007 13:20

سکھر (اردو پوائنٹ‌تازہ ترین۔ 24 دسمبر 2007) مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تین نومبر کی ایمرجنسی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ تھی ۔۔۔۔حکمرانوں نے گزشتہ آٹھ سال میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک امن وامان کی صورتحال خراب ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ذات نہیں پاکستان اور سولہ کروڑ عوام عزیز ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں روٹی ایک روپے کی تھی جبکہ اب چار روپے کی ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں