سکھر ، سانحہ سیال آباد کی ابتدائی رپورٹ کے بعد وزارت ریلوے نے غفلت برتنے کے الزام میں پندرہ آفسران و دیگر عملے کومعطل کر دیا گیا۔تفصیلی خبر

منگل 25 دسمبر 2007 18:58

سکھر ، سانحہ سیال آباد کی ابتدائی رپورٹ کے بعد وزارت ریلوے نے غفلت برتنے کے الزام میں پندرہ آفسران و دیگر عملے کومعطل کر دیا گیا۔تفصیلی خبر
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر۔2007ء) سانحہ سیال آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی کراچی ایکسپریس کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد وزارت ریلوے نے غفلت برتنے کے الزام میں پندرہ آفسران و دیگر عملے کومعطل کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز چھٹی ہونے کے باوجود وزارت ریلوے کی ایک حکم نامے کے تحت ڈی ایس ریلوے سکھر کے ماتحت کام کرنے والے اے ای این نواب شاہ معین احمد ۔

پی ڈبلیو آئی محراب پور عشرت حسین ۔

(جاری ہے)

اے ڈبلیو آئی بھریاروڈ شاہد حسین سولنگی ۔ گینگ مین محراب پور منظور حسین ۔ کی مین محراب پور اللہ بخش سمیت پندرہ ملازمین کو معطل کرکے ڈی ایس ریلوے ۔ اور ڈپٹی ڈی ایس ریلوے سکھر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرکے پوچھا گیا ہے کہ حادثے سے چند روز قبل محراب پور اور لاکھاروڈ کے درمیان ریلوے لائین پر لاکھوں روپے کی رقم سے جاری مرمت کے کام کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا ۔ واضع رہے کہ ابتدائی ریلوے انکوائری رپورٹ کے مطابق نواب شاہ سے سکھر تک کے ٹریک پر پتھر ڈالنے اور پٹڑی کی مرمت کا کام برائے نام ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں