بینظیر بھٹو کی ھلاکت کے بعد اندرونی سندہ کے تمام اضلاع میں مشتعل افراد کا جلاؤگھیراؤ کئی بینک ۔سرکاری دفاتر ۔ ریلوے اسٹیشن اور گاڑیاں نزر آتش کی گئیں ہیں

جمعرات 27 دسمبر 2007 00:58

سکھر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 27. دسمبر2007 ) پیپلز پارٹی کی سربراہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی ھلاکت کے بعد اندرونی سندہ کے تمام اضلاع میں مشتعل افراد کا جلاؤگھیراؤ کئی بینک ۔سرکاری دفاتر ۔ ریلوے اسٹیشن اور گاڑیاں نزر آتش کر دی گئیں ہیں ۔ سکھر سے نمائندہ مطابق سکھر میں دو ریلوے اسٹیشن پندرہ بینک مختلف موبائیل کمپنیوں کے دفاتر ۔

میونسپل کارپوریشن کی بلڈنگ ۔دیگر سرکاری دفاتر ۔ پنوں عاقل تھانہ ۔

(جاری ہے)

وکٹوریا مارکیٹ سمیت ایک سو سے زائد گاڑیوں کو نزرآتش کیا گیا ہے جبکہ پنوں عاقل جوڈیشنل لاکپ توڑ کر تیرا قیدیوں کو مشتعل افراد اپنے ساتھ لے گئے ۔ دوسری جانب ریلوے اسٹیشنوں پر جلاؤگھیراؤ اور ریلوے ٹریک کو مشتعل افراد کی جانب سے نقصان پہنچانے کی وجہ سے تمام ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ہے جبکہ گھوٹکی ۔

خیرپور ۔ شکارپور ۔ جیکب آباد ۔ کشمور ۔ نوشھروفیروز ۔دادو ۔ لاڑکانہ ۔ نوب شاہ ۔ سانگھڑ ۔ مٹیاری اور دیگر اضلاع میں بھی سرکاری اور دیگر املاک کے علاوہ سینکڑوں گاڑیوں کو نزر آتش کیا گیا ہے ۔ آخری اطلاعات تک جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رات گئے تک جاری تھے جبکہ قومی شاہراہ پر گئی مقامات پر ٹرالر ۔ ٹرک اور دیگر گاڑیوں کو نزرآتش کرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد رفت معطل ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں