شفاف انتخابات کیلئے غیرملکی میڈیا کوہرممکن سہولت اور فوج تعینات کی جائے ۔امین فہیم

پیر 31 دسمبر 2007 14:18

سکھر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 30. دسمبر2007 ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء امین فہیم نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے عیر ملکی میڈیا کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور فوج تعینات کی جائے- سکھر ائرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیر ملکی اور ملکی میڈیا کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ حقائق سے پردہ پوشی نہ ہو- حکمرانوں کو انتخابات میں من مانی سے روکنے کیلئے نواز شریف سے انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انتخابات سے بائیکاٹ کا مطلب حکمرانوں کو من مانی کا موقع فراہم کرنے کے برابر ہو گا امین فہیم نے کہا کہ شفاف انتخابات کے ذریعے غیر جمہوری اور غیر سیاسی سوچ رکھنے والی قوتوں کو اسمبلیوں میں جانے سے روکا جا سکے گا- موجودہ سیاسی صورتحال اور بے نظیر بھٹو کی شہادت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے امین فہیم کے ہمراہ موجودہ قاضی حسین احمد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ صدر پرویز مشرف کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات ممکن نہیں- سانحہ راولپنڈی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت امن وامان بحال رکھنے‘ عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے میں مخلص نہیں ہے-

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں