اخبارات میں لسانیت پر مبنی اشتہارات جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔ وفاقی وزراء انصار برنی و سردار سکندر جوگیزئی کی پریس کانفرنس

اتوار 6 جنوری 2008 20:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2008ء)وفاقی وزراء انصار برنی و سردار سکندر جوگیزئی نے کہا ہے کہ اخبارات میں لسانیت پر مبنی اشتہارات جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کچھ ملک دشمن عناصر نے لسانیت کو فروغ دینا چاہی مگر نگراں حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے مدبرانہ سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو ٹوٹنے سے بچا لیا ہے انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی جانب سے شہید بیظیر بھٹو کی مزار پر ھم نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندہ میں سب سے زیادہ نقصان سندھی عوام کا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ قاف کی جانب سے اخبارات کو جو اشتہارات جاری کیے گئے ہیں اور بالخصوص ان میں بارہ خواتین کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کی سرخی آویزاں کی گئی تھی وہ غلط اور منفی پروپگنڈا ہے اور اس طرح کے اشتہارات جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں