محاذ آرائی آسان لیکن قومی مفاہمت کاراستہ مشکل ہے،شیری رحمان

جمعرات 3 اپریل 2008 14:23

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03اپریل 2008 ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شیری رحمان نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت کا راستہ آسان نہیں ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سودے بازی کی بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے سکھرائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے قومی حکومت کو تشکیل دی ہے اور قومی مفاہمت کا راستہ اختیار کیا ہے انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی گزشتہ دس سالوں میں دوسری پارٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی کوشش کی تھی تاکہ ایک قومی حکومت قائم کی جاسکے شیری رحمان نے کہا کہ محاذ آرائی اور نعرہ بازی کی سیاست بہت آسان ہے لیکن قومی مفاہمت کا راستہ بہت مشکل ہے پیپلزپارٹی نے کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور ہمیشہ عوامی مفاد کو سامنے رکھا انہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال عوام کے اولین مسائل ہیں جس کے لیے سیاسی پارٹیوں کو اپنا تضاد ختم کرنا ہوگا اور مل کر عوام اور ملک کے لیے کام کرنا ہوگا اور پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست کرے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں