سکھر ۔ کراچی میں ہونے والے تشدد کی واردات میں ایم کیو ایم ملوث ہے ۔ امداد اعوان کی ھنگامی پریس کانفرنس

جمعرات 10 اپریل 2008 14:07

سکھر ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10اپریل 2008 ) سپریم کورٹ بار کے سینئر نائب صدر اور ھائی کورٹ بار کے صدر امداد اعوان نے کراچی میں ہونے والی تشدد کی نئی لہر بارہ مئی منسوب کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ایوان صدر کے ایماء پر ایم کیو ایم ملوث قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ھائی کورٹ بار میں ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ایوان صدر کی ھدایت پر وکلاء تحریک کو ناکام بنانے کے لئے سندہ میں آگ اور خون کی ھولی کھیلنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ حکمراں پارٹیاں مجبور ہو کر ججزز کی بحالی سے پیچھے ھٹ جائیں ان کا کہنا تھا کہاگر ججزز بحال ہوئے تو بارہ مئی کے قتل عام میں ملوث افراد نہیں بچ سکیں گے دریں اثنا ءکراچی میں وکلاء کو زندہ جلانے کے واقعات کے خلاف سندہ بھر میں وکلاء برادری نے عدالتی کاروائی کامکمل بائیکاٹ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں