پیپلزپارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 5 جولائی 2008 16:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2008ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لیکن کوئی نئی پیپلزپارٹی نہیں بن رہی۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی خبروں کی مخدوم امین فہیم نے بھی تردید کردی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پہلی بار بجٹ میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کا بحران ختم ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں