سکھر، ایریگیشن ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ و کام چھوڑ ھرٹال

جمعہ 22 اگست 2008 12:14

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔22اگست 2008ء ) فوتی اور سن کوٹا کی بحالی کیلئے پوری سندھ میں کام چھوڑ ھڑتال اور پانی کے سسٹم کو بلاک کرنے کی طرح بیراج ڈویژن میں بھی مین سکھر بیراج، کئنالس اور ریگیولیٹر کا سسٹم بلکل بند رہا۔ تمام ملازمین کام چھوڑ ھرٹال کرتے ہوئے سکھر بیراج ایریگیشن آفیس کے سامنے جمع ہوگئے ھاتھوں میں پلے کارڈ کالے جھنڈے اور بینرز تھے جن پر فوتی اور سن کوٹا کی بحالی کیلئے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

سینکڑوں ملازمین نے سکھر بیراج پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملازمین کیساتھ حق تلفیوں اور ناجائزیوں کی انہتا ہوچکی ہے۔ اب ھمارے صبر کا پیئمانہ لبریر ہوچکا ہے۔ اعلیٰ آفیسران ہوش کر ناخن لے یہ کہاں کا قانون ہے کہ فوتی اور سن کوٹا ایک منظور شدہ قانون ہے۔ پھر اسے کیوں نہیں بحال کیا جا رہا۔ انہوں نے آگے کہا کہ جھموریت ہوتے ہوئے بھی ایسا ظلم سمجھ سے باہر ہے۔ ھم اولیت بنیاد پر سب سے پہلے فوت اوت ریٹائرڈ ملازمین کی اولاد کو بھرتی کرنے کہ سوا کوئی بھی بھرتی قبول نہیں کرین گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں