صدرنے پنجاب میں سیاسی رسہ کشی کا نوٹس لے لیا

جمعہ 21 نومبر 2008 17:21

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21نومبر2008) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے صوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سرد جنگ کا نوٹس لے لیا۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں جاری سرد جنگ غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد نواز شریف نے صورتحال کا سخت نوٹس لیا ہے۔ جلد ہی پنجاب حکومت کے مسائل جمہوری طریقے سے حل کر لئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین افہام و تفہیم سے مسائل کے حل کے خواہشمند ہیں۔ عالمی صورتحال کے پیش نظر حزب اختلاف مخالفت برائے مخالفت کے بجائے اپوزیشن برائے اصلاح کی پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ معزول ججز بحال ہو گئے ہیں چوہدری افتخار حلف اٹھا لیں تو وہ بھی بحال ہو سکتے ہیں۔ حکومت قبائلی علاقوں میں حملے کے حوالے سے حتمی فیصلے جلد کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں