مسلم لیگ(ن) کے مر کزی قائدین کی ہدایت پر سندھ بھر میں ضلعی سطحوں پر پا رٹی عہدیداران کو وکلا ء کی لانگ ما ر چ اور دھرنے میں بھرپو ر عوامی شرکت کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کر نے کی ہدایا ت

بدھ 4 مارچ 2009 15:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ ۔2009ء) مسلم لیگ(ن) کے مر کزی قائدین کی ہدایت پر سندھ بھر میں ضلعی سطحوں پر پا رٹی عہدیداران کو وکلا ء کی لانگ ما ر چ اور دھرنے میں بھرپو ر عوامی شرکت کو یقینی بنا نے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کر نے کی ہدایا ت دے دی گئی ہیں جبکہ سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مسلم لیگ (ن)کے قائدین شریف برداران کو نااہل قرار دیئے جا نے اور پنجاب میں گورنر راج کے نفاز کے خلا ف احتجا جی مظاہر ے جا ر ی ہیں مسلم لیگ (ن)ضلع سکھر کا اجلاس صدر عبدالرزاق عاصی کی صدارت میں رحمانی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں پارٹی قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی مذمت کی گئی، اجلاس میں سرور لطیف ،امام دین کھوسو،اعظم خان،دلاور خان،محمد سعید مغل سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق عاصی نے کہا کہ مرکزی قائدین نے مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں اور عوامی رابطہ مہم کا جو اعلان کیا ہے اس پر سکھر سمیت سندھ بھر کے کارکن بھرپور شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام عہدیداران پر زور دیا کہ وہ عدلیہ کی آزادی کیلئے وکلاء کی جانب سے لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر جاری عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور وکلاء مارچ ودھرنے میں سکھر وگردونواح کے علاقوں کی عوام بھاری اکثریت میں شامل ہوکر یہ ثابت کردیں گے کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سندھ کی عوام کے بھی ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائدین احتجاجی تحریک کے حوالے سے جو بھی اعلان کریں گے ، پارٹی کارکن اس پر لبیک کہیں گے اور کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد پر امن جدوجہد ہے اور اب تک مسلم لیگ(ن) کی جانب سے کئے جانے والے پر امن احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم امن پسند ہیں اور امن کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں