دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے، خورشید شاہ

منگل 9 جون 2009 21:08

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون ۔2009ء) وفاقی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے شرپسندوں اور دہشت گردوں کے مکمل طور پر خاتمے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے، حکومت اس فرض کو ہر صورت نبھائے گی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سوات آپریشن بھی حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، عالمی برادری کو اس کی قدر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور علاقہ میں مکمل طور پر امن و سکون قائم کر کے حکومت کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سوات کے متاثرین کی بحالی کا مرحلہ بخوبی سرانجام دے گی اور ان کی اپنے گھروں پر باحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں