پنو عاقل : قبائلی تصادم میں مزید پانچ افراد ہلاک

بدھ 29 جولائی 2009 14:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی ۔2009ء) سکھر کے قریب کچے کے علاقے میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ کوری برادری کے مسلح افراد نے حملہ کرکے مھر برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

خدا ڈنو مھر نے آٹھ سال پہلے کوری برادری سے تعلق رکھنے والی صبیحہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے بدلے میں لڑکی کے بھائیوں نے آٹھ سال بعد بہن کو شوہر، ساس اور اس کے دو بچوں کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں