حکمراں امریکا کے بجائے اللہ کیلئے کام کریں، منور حسن

اتوار 16 اگست 2009 18:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست ۔2009ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے گھٹ جوڑ سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر میں امریکا مردہ باد ریلی سے خطاب میں ان کاکہنا تھا کہ ملک کے آئین کی بگڑی ہوئی صورت اور صوبوں کے حقوق دینے کے لئے اب کمیٹوں کی ضرورت نہیں رہی۔ بلکہ فوری اقدامات کیے جانے چاہیے ان کا کہنا تھا کہ حکمران آمریکا کے بجائے خدا کی خوشنودی کے لئے کام کریں۔ سب ٹھیک ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں