سکھر، بلڈ بینک نے 30 ہزار سے زائد خون کی تھیلیاں فراہم کیں

جمعہ 21 اگست 2009 18:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست ۔2009ء) بلڈ بینک سکھر نے بالائی سندھ میں تیس ہزار سے زائد خون کی تھیلیاں فراھم کیں۔ سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائیٹی کے زیر اہتمام چلنے والے بلڈ بینک اور اسپتال کے صدر ڈاکٹر نعیم شیخ اور عبدالجبار نے کہا ہے کہ بالائی سندھ میں خون کی بیماریوں میں مبتلا تیس ہزار خواتین بچوں اور مردوں میں خون کی تھیلیاں فراھم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر اسپتال میں پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ سوسائیٹی نرسنگ ٹریننگ انسیٹیوٹ اور میڈیکل سائنس کے ادارے کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ جس میں حکومت اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں