ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہے،منور حسن

جمعہ 13 نومبر 2009 11:07

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13نومبر 2009 ء) جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن اور مائینس ون فارمولے کی باتیں کرنے والوں کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں۔ سکھر سے شروع ہونے والی ٹرین مارچ کے اختتام پر حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا کہ ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ امریکا، بھارت اور اسرائیل دہشت گردی پھیلا کر ایٹمی پروگرام بین الاقوامی کنٹرول میں دینے کی سازش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے والوں کو ملک سے دلچسپی نہیں۔ٹرین مارچ ٹنڈو آدم پہنچنے پر اسٹیشن پر موجود عوام سے خطاب میں منور حسن نے کہا کہ پاکستان اس وقت امریکی اور یورپی طاقتوں کے نرغے میں گھرا ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل ملت اسلامیہ کے خلاف جنگ ہے۔ روہڑی میں ٹرین مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ سازشوں کو بے نقاب کرے گا۔ اور عوام میں بیداری کا پیغام لائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں