زائرین نے درگاہ پر لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 15 نومبر 2009 19:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15نومبر۔2009ء) سکھر کے قریب زائرین نے درگاہ پر زیارت کیلئے آنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مسلح افراد کر پولیس کے حوالےکردیا.درگاہ پیر صدر الدین شاہ پر زیارت کیلئے آنے والی دو خواتین کو مسلح افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

لیکن درگاہ کے زائرین نے مسلح افراد کو پکڑ لیا۔ جنھیں روہڑی پولیس نے موقع پر پنہچ کر گرفتار کرلیا۔ ملزموں کا تعلق ضلع کندھ کوٹ کشمور سے ہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ زیارت کی غرض سے درگاہ پر آئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں