این آر او زدگان قرضوں کی معافی جائز ثابت کر دیں تو سیاست چھوڑدینگے، چوہدری شجاعت

جمعہ 18 دسمبر 2009 20:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18دسمبر۔ 2009ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ این آر او زدگان قرضوں کی معافی کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ کوئی اگر یہ ثابت کردے قرض کی معافی جائز ہے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت دباؤ کا شکار تھی۔ این آر او زدگان بہتر جانتے ہیں کہ انہیں اپنا مستقبل بچانے کیلئے کیا فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او ہماری حکومت میں منظور ضرور ہوا تھا لیکن ہم نے اس کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے این آر او سے فائدہ اٹھایا ہے۔ وہ عدالتوں کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر انگلیاں اٹھانے والے دیکھ لیں کہ ہم نے نہ تو قرض لیا ہے اور نہ ہی معاف کروایا ہے۔

ہم نے جتنے بھی کام کئے وہ سب ملک اور قوم کی بقاء، سلامتی اور عزت کو مدنظر رکھ کر کئے ہیں۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین وفد کے ہمراہ اندرون سندھ کے 3 روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران وہ خان گڑھ، شکار پور، دادو اور نیو جتوئی جائیں گے جہاں وہ سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی مرحوم کے بیٹوں سے تعزیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں