سکھرمحرم الحرام ، داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ سخت

بدھ 23 دسمبر 2009 13:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23دسمبر۔ 2009ء) سکھر میں محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورت حال کے پیش نظر داخلی وخارجی راستوں پر چیکینگ سخت کردی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر پولیس نے چیکینگ کے دوران مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی کی ہیں، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،مدد گار انچارج آصف مغل نے بتایا کہ ڈی پی او سکھر شرجیل کریم کھرل کی ہدایت پر ضلع بھر میں داخلی وخارجی راستوں کی چیکینگ کی جارہی ہے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں