سکھر، پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان کا گلہ کاٹ دیا

اتوار 7 مارچ 2010 17:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07مارچ۔2010ء) سکھر پولیس کا چوری کے الزم میں گرفتار انیس سالہ نوجوان پر بدترین تشدد، اعتراف جرم نہ کرنے پر گلہ کاٹ کر زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار انیس سالہ نوجوان منور خان کے چچا شہباز پٹھان کا کہنا تھا کہ اے سیکشن پولیس نے ہمارے لڑکے کو بے گناہ گرفتار کرکے سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور جرم نہ ماننے کی صورت میں اس کا گلا کاٹ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے جب ایس ایچ او اے سیکشن مالک کمانگر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ زخمی منور کو چوری کے جرم گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار نوجوان نے سزا سے بچنے کے لئے خود گلا کاٹ دیا ہے۔ انیس سالہ منور پٹھان کا آپریشن نجی اسپتال میں ہوا اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں