عوامی مسائل حل نہ ہونے پر شرمندگی ہے، مولانا فضل الرحمن

اتوار 28 مارچ 2010 15:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28مارچ۔2010ء) مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بیروزگاری قومی مسئلہ ہے اور عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی وابستگی پر شرمندگی ہے . سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک کے سیاسی نظام میں غریبوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

آئین اور عدلیہ کے مسائل اہم ہیں لیکن عوامی مسائل حکومتی توجہ نہیں بن رہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بیروزگاری کےخاتمےکےلئے طویل الیمعاد پالیسیاں بناناہونگی ۔ آئینی اصلاحات کے حوالے سے گفتگوکرتےہوئے انھوں نے کہاکہ آئینی اصلاحات کمیٹی کے آئندہ ہونے والے دواجلاسوں میں صورتحال بہتر ہوگی اور کمیٹی میں مسلم لیگ نوا ز کا رویہ مثبت رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں