وفاقی ادارہ شماریات کے 500 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 14 مئی 2010 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14مئی ۔2010ء) وفاقی ادارہ شماریات کے پانچ سو سرکاری ملازمین کو اکتیس مئی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکھر پریس کلب کے باہر ادارہ شماریات کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور لوگوں کو ملازمتین فراھم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ وفاقی حکومت نے اکتیس مئی کو محکمہ شماریات کے پانچ سو ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا گیا تو وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی خود سوزی کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں