سکھر: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم

منگل 29 جون 2010 19:32

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29جون ۔ 2010ء) سینٹرل جیل سکھر میں دو قیدی گروپوں میں تصادم، ایک قیدی کا گلہ کٹ گیا۔ سینٹرل جیل ون میں قیدیوں کے گروپوں میں اچانک تصادم شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

لاتوں، گھوسوں اور تیز دھار آلات کا آزادانہ استعمال سے پانچ قیدی زخمی ہوگئے۔ جن میں ایک قیدی کا گلہ کٹ جانے کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل میں جاری تصادم کو روکنے کے لئے جیل انتظامیہ نے ایف سی سمیت پولیس کی نفری طلب کرکے آپریشن کرکے تصادم میں ملوث قیدیوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں