نو سالہ بچی سے شادی،25سالہ دولہا باراتیوں سمیت گرفتار

اتوار 4 جولائی 2010 17:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4جولائی۔2010ء) سکھرمیں نوبرس کی بچی سے شادی کیلئے آنے والے پچیس سال کے دولہے کو باراتیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوسالہ بچی رضیہ شیخ کے والد کے مطابق گھوٹکی کےرہائشی پچیس سالہ نوجوان کیساتھ بچی کا رشتہ خاندانی رسومات کے تحت کیاگیاتھا۔ تاہم دولہا کم عمری میں ہی شادی کرنا چاہتا تھا اور اچانک بارات لیکر پہنچ گیا ۔ جس پر پولیس کو اطلاع کردی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں