سکھر، بلدیاتی نظام کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ،قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج ،بھوک ہڑتال

پیر 15 اکتوبر 2012 19:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15اکتوبر ۔2012ء) سندھ بچا ؤ کمیٹی کی جا نب سے دہرے بلدیا تی نظام کے خلاف سکھر میں بھی یو م سیا ہ منا یا گیا سکھر میں کمیٹی میں شامل قوم پرست جما عتوں کے کا رکنوں کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور بھوک ہڑتال کی مظاہرین کی قیادت جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چا نڈیو ، خان محمد بھیو ودیگر نے کی اس مو قع پر کا رکنان نے حکو مت کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اور رہنما ؤن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ کے عوام سدنھ کی تقسیم کے اس کا لے قانون کے خلاف اپنا فیصلہ دے چکے ہیں اس لیے حکو مت اس کو واپس لے انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اس معاملے پر سند کے عوام کی ترجما نی کر نے کے بجا ئے اس کا لے قانون کے حق میں جلسے کر کے یہ ثا بت کر رہی ہے کہ اس ے سندھ کے عوام سے کوئی سر وکا ر نہیں ہے وہ صرف اقتدار چا ہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران کچھ بھی کر لے آج سندھ کے عوام نے یوم سیاہ منا کر یصلہ دے دیا ہے کہ وقت پڑ نے پراپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر سکتی ہے انہوں نے حکمرانوں کو متنبیہ کیا کہ وہ سندھ کی تقسیم پر جشن منا نا بند کر دیں ورنہ سندھ کے عوام ان کا گھروں سے نکلنا بھی بند کر دیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں