سکھر، ماہی گیروں کا دریاؤں اور کینالوں پر تعینات ایف سی اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعرات 18 اکتوبر 2012 20:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18اکتوبر ۔2012ء) سکھر کے علاقے کیرتھرکینال کے ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے دریاؤں اور کینالوں پر حکومت کی جانب سے تعینات ایف سی اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف سکھر بیئراج پر روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت معطل ہو گئی اس موقع پر ماہی گیروں کو کہنا تھا کہ دریاؤں ،کینالوں اور نہروں پر حکومت نے جب سے ایف سی تعینات کی ہے ایف سی اہلکاروں نے ہمارا جینا دوبھر کر دیا ہے ہم لوگ جب حصول روزگار کے لئے نکلتے ہیں تو ایف سی اہلکار ہمیں شکار سے منع کر دیتے ہیں اور رشوت طلب کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مچھلی کے شکار کا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والا لائیسنس بھی موجود ہے مگر ایف سی اہلکاروں کی زیادتیاں بڑھتی جا رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف سی کی جانب سے ماہی گیروں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ایف سی کو فوراً دریاؤں اور نہروں سے ہٹایا جائے تاکہ ہم لوگ اپنے گھر کی کفالت کے خاطر مچھلی کا شکار کر سکے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں