سکھر، شنبانی برادری کی وفاقی وزیر اور صوبا ئی وزیر کے خلاف بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 20 اکتوبر 2012 20:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اکتوبر۔ 2012ء) صا لح پٹ کی شنبانی برادری کے افراد کی جا نب سے وفاقی وزیر اور صوبا ئی وزیر کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کوکئی روز گذر گئے مگر کسی افسر یا سیاسی شخصیت نے ان سے ہمدردی تک نہیں کی صا لح پٹ کی شنبا نی برادری کے افراد شمس الدین ، حا جی قدیر ڈنواور دیگر نے آج بھی پریس کلب کے سامنے اپنی علا متی بھو ک ہڑتال جا ری رکھی اس مو قع پر انہوں نے بتا یا کہ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اور اس کے صو با ئیء وزیر بیٹے نے اپنے کا رندوں کی ذریعے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف ہم نے آواز اٹھا ئی تو اس پر ہمیں سنگین نتا ئج بھگتنے کی دہمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے ہم خوفزدہ ہیں کہ کہیں وہ نقصان نہ پہنچا دیں اپنے تحفظ کے لیے ہم پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں کیو نکہ یہی زمینیں ہما ری روزی روٹی کا سبب ہیں اگر یہی نہ رہی تو ہم اور ہمارے بچے بھو کے مر جا ئیں گے انہوں نے حکام با لا سے مطا لبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جا ئے اور ان کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرایا جا ئے بصورت دیگر تادم مرگ ان کی بھو ک ہڑتال جا ری رہے گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں