سکھر، بااثرافراد کی زیادتیوں کے خلاف شنبانی برادری کی علامتی بھوک ہڑتال

اتوار 21 اکتوبر 2012 19:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) بااثرافراد کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف اور انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کرنے والیصا لح پٹ کی شنبانی برادری کے افراد کو 25روز گذرنے کے باجود کسی افسر یا سیاسی شخصیت نے ان سے ہمدردی تک نہیں کی صا لح پٹ کی شنبا نی برادری کے افراد شمس الدین ، حا جی قدیر ڈنواور دیگر نے آج بھی پریس کلب کے سامنے اپنی علا متی بھو ک ہڑتال جا ری رکھی اس مو قع پر انہوں نے بتا یا کہ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اور اس کے صو با ئیء وزیر بیٹے نے اپنے کا رندوں کی ذریعے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف ہم نے آواز اٹھا ئی تو اس پر ہمیں سنگین نتا ئج بھگتنے کی دہمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے ہم خوفزدہ ہیں کہ کہیں وہ نقصان نہ پہنچا دیں اپنے تحفظ کے لیے ہم پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں کیو نکہ یہی زمینیں ہما ری روزی روٹی کا سبب ہیں اگر یہی نہ رہی تو ہم اور ہمارے بچے بھو کے مر جا ئیں گے انہوں نے حکام با لا سے مطا لبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جا ئے اور ان کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرایا جا ئے بصورت دیگر تادم مرگ ان کی بھو ک ہڑتال جا ری رہے گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں