سکھر میونسپل کا رپوریشن کے ملازمین کی سپریم کو رٹ کے نو ٹس کے با وجود پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھو ڑ ہڑتال،ملازمین سڑ کوں پر نکل آئے،احتجاجی ریلی

پیر 12 نومبر 2012 19:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12نومبر۔2012ء) سکھر میونسپل کا رپوریشن کے ملازمین نے سپریم کو رٹ کی جا نب سے نو ٹس لیے جا نے کے با وجودگذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھو ڑ ہڑتال کر دی کام چھوڑ ہڑتال کے بعد ملازمیں سڑ کوں پر نکل آئے اور انہوں نے پہلے سکھرپریس کلب تک احتجاجی ریلی نکا لی اور وہاں پر میو نسپل انتظا میہ اور حکو مت کے خلاف نعرے بازی کر نے کے بعدصدرزرداری کے قریبی ساتھی سینیٹر اسلامالدین اور سکھر سے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کے گھر سکھر ہا ؤس کے با ہر دہرنا دے کر ٹا ئر جلا ئے اور مظا ہرہ کیا اس مو قع پر ملا زمین کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ ما ہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں میں نوبت فا قہ کشی تک جا پہنچی ہے ہم نے متعدد بار احتجاج کیا ہے مگر انتظا میہ اور حکو مت کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور اس بڑھ کے ظلم کیا ہو گا ک سپریم کو رٹ نے ہما رے ااحتجاج کا نوٹس لیا اور سکھر کے مو جودہ ڈپٹی کمشنر کو اس حوا لے سے ملازمین کو جلد ادائیگی کر وا کر اس کی رپورٹ سپریم کو رٹ میں پیش کر نے کا حکم دیا تھا مگر ان کے حکم پر کو ئی عملد رآمد تک نہیں ہوا اور بے چا رے ملازمین ایک بار پھر سڑکوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے غیرمعینہ مدتتک کے لیے کام چھوڑہڑتال کردیں گے اور حا لت کی ذمہ داری انتظا میہ و حکو مت پر عائد ہو گی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں