سکھر،پنو عاقل پو لیس نے جر گے میں ونی کے طور پر دی گئی بچی کو با زیاب کر اکر وڈیرے سمیت تین افرادکو گرفتار کر لیا

پیر 12 نومبر 2012 19:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12نومبر۔2012ء)پنو عاقل پو لیس نے کا روائی کر تے ہو ئے جر گے میں ونی کے طور پر دی گئی بچی کو با زیاب کر اکرجرگہ کرنے والی وڈیرے سمیت تین افرادکو گرفتار کر لیا ہے سکھر کے ایس ایس پی سید پیر محمدشاہ کے حکم پر پنو عاقل پو لیس نے سدہو جا کے گا ؤں رحمت چا چڑ میں کا روائی کر تے ہو ئے ونی کے طور پر دی گئی بارہ سالہ بچی سسئی بنت حاجی ربنواز چا چڑ کو با زیاب کر الیا ہے اور اسے جرگے میں ونی قرار دینے وا لے وڈیرے پیر بخش چا چڑ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پو لیس نے بچی کے چچا الہڈنو چا چڑکی رپورٹ پر وڈیرے پیر بخش سمیت چھ افراد نکاح خواں مو لوی عبدالشکور ، احسان ، غلا م رسول ، لیا قت اور واحد بخش کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے مدعی نے اپنی رپورٹ میں بتا یا ہے کہ اس کے بھائی شاہ ڈ نو نے کچھ عرصہ قبل ان کے مخالف گروہ کی لڑ کی مسما ت حیا تاں کے ساتھ گھر سے فرار ہو کر عدا لت میں پسند کی شاد ی کی تھی شادی کے کچھ عرصہ بعد مخالفیں ان سے حیا تاں کو بھی لے گئے اور انہوں نے علا قے کے با اثر افراد کے پاس جر گہ منعقد کر اکر اس میں ہم پردو بچیوں کو بدلے میں دینے اور چا ر لا کھ روپے ہر جا نہ عائد کیا جن میں سے مخالفین میری بھتیجی با رہ سالہ سسئی کو لے گئے تھے اور اس کی چھ سالہ بیٹی الہڈوائی کو بھی لے جا نے کی کو ششوں میں مصروف تھے واضح رہے کہ مدعی نے انصاف کی فراہمی اور جر گے کے خلاف سکھر کی سیشن کو رٹ میں ایک درخواست بی داخل رکھی تھی اور وہ کئی بار اپنی چھ سالہ بیٹی الہڈوائی اور اپنی بیوی مسمات حسینہ کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کر تے آرہے تھے اورآخر کا ر ان کا احتجاج رنگ لے آیا اور پو لیس نے کا روائی کر تے ہو ئے ونی کے طور پر دی گئی اس کی با رہ سالہ بھتیجی سسئی کو نہ صرف با زیاب کرا لیا بلکہ تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کو ششیں کی جا رہی ہیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں