ملک میں جلد نگران سیٹ اپ آجائے گا،خورشید شاہ

اتوار 18 نومبر 2012 16:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2012ء) وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مکمل طور پر ایسا آپریشن ہو نا چا ہیئے جو سالوں تک یاد رہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ نیب چئیر مین کے پاس اگر کرپٹ سیا ستدانوں کے نام ہیں تو واضح کریں انہیں اس حوا لے سے کھل کر بات کرنی چا ہیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جلد متفقہ احتساب بل لا رہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ کراچی اور کو ئٹہ میں ڈبل سواری پر پا بندی رحمن ملک کا ذاتی فیصلہ تھااس سے تو اچھا تھا کہ عام تعطیل کر دی جا تی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ملک میں نگران سیٹ اپ آجا ئے گا انتخابات مقررہ وقت پر ہو نگے۔حکو مت کی اولین کو شش ہے کہ صا ف اور شفاف انتخا با ت ہوں انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کے لیے با تیں کر نے والی عدلیہ کو جمہو ریت کے لیے کردار بھی ادا کرنا چا ہیئے تاہم اس کی یہ بات اچھی پیش قدمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں