الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندرفوجی تعینات کرنے کی ضرورت ہے، ہوسکتا ہے فوج یہ تجویز نہ مانے، الیکشن کے دوران موبائل فون سروس معطل کی گئی تو الیکشن مہم متاثر ہوگی ،وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کاانٹرویو

پیر 26 نومبر 2012 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26نومبر۔2012ء) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں فوجی جوانوں کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بھی تعینات کئے جانے کی ضرورت ہے، ہوسکتا ہے فوج یہ تجویز نہ مانے۔

(جاری ہے)

پیرکے روزایک ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو الیکشن کے دوران امن وامان کی صورت حال پر بات چیت کے لئے کہا جائے تو شاید حکومت کی بات نہ مانے مگر نگراں حکومت کے سامنے تمام جماعتوں کو الیکشن محفوظ بنانے سے متعلق تجاویز ماننا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کے دوران موبائل فون سروس معطل کی گئی تو الیکشن مہم متاثر ہوگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں