سکھر ، ایڈز کے عالمی دن پر ڈاکٹروں اور پیمرا میڈیکل اسٹاف کی طلباء کے ہمراہ سٹی پوائنٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی

ہفتہ 1 دسمبر 2012 16:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی کے حوالے سے ڈاکٹروں اور پیمرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے سکول کے طلباء کے ہمراہ سٹی پوائنٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیاایڈز کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے سکھر بلڈ بینک اور سول اسپتال سکھر کے ڈاکٹروں اور پیمرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریلی کی قیادت ڈاکٹر نعیم و دیگر نے کی جس میں سرکاری اسکول کے طلباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس زیادہ تر خون اور جنسی رطوبتوں میں پایا جاتا ہے جبکہ جنسی پھیلاؤ اس بیماری کا دنیا بھر میں بڑا ذریعہ ہے ہمیں ایک ہوکر اس موذی بیماری سے جنگ لڑنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں