شریف برادران کالا باغ ڈیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،خورشید شاہ

ہفتہ 1 دسمبر 2012 22:00

سکھر…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کالا باغ ڈیم بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام کسی بھی صورت یہ ڈیم بننے نہیں دیں گے۔سکھر کے علاقے پنوعاقل میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو تین صوبوں کی عوام مسترد کرچکے ہیں،جب 2008ء میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نوازشریف نے کالا باغ ڈیم بنانے کا اعلان کیا تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کے سا تھ مل کر اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کا اختیار پارلیمنٹ ، سیاسی پارٹیوں اورکونسل آف کامن ویلتھ کرتی ہے کسی بھی ڈیم بنانے کا کام حکومتوں کا ہوتا ہے یہ عدالتوں کا کام نہیں ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید احمدشاہ نے کہا کہ یہ فیصلے سیاسی حکومت کر تی ہے یہ فیصلے پارلیمنٹ کرتی ہے، کونسل آف کامن انٹرسٹ کر تی ہے یہ کسی عدالت کا کام نہیں ہے کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے،جناب ہم پاکستان کو بچائیں گے ہم وہ کوئی منصوبہ نہیں بننے دیں گے جو منصوبہ پاکستان اور وفاق کے خلاف ہوگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں