سکھر،حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ، بارش متاثرین امدادی رقم سے محروم

منگل 11 دسمبر 2012 19:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11دسمبر۔ 2012ء) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ، سندھ بھر کی طرح سکھر کے بارش متاثرین امدادی رقم سے محروم ،کئیماہ گذرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے متاثرین کو امداد رقم فراہم نہیں کی جا سکی۔

(جاری ہے)

سکھر کے مختلف علاقوں کے متاثرین ابتک بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر کبھی ضلعی دفترتو کبھی مختیارکار آفس کے چکر لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں سندھ بھر میں ہونی والی تباہ کن بارشوں کے باعث سکھرمیں بھی ہزاروں لوگ بارش کی وجہ سے اپنے آشیانوں کی چھتیں اور دیگر قیمتی سامان کھو بیٹھے تھے حکومت کی جانب سے بارش متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے دعوے بیان بازی تک محدود رہ گئے امدادی رقم کی فراہمی کے اعلان کے بعد صرف دوسو سے تین سو راشن بیگ تقسیم کر کے ان کی امدادی رقم ہڑپ کر لی گئی سکھر کیساتھ حکمرانوں کی ناانصافیاں اور سکھر کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر کے مختلف علاقوں کے متاثرین ابتک بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر کبھی ضلعی دفترتو کبھی مختیارکار آفس کے چکر لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں واضع رہے کہ شدید بارش کے باعث شہر سکھر کی سٹرکیں ،گلیاں ،محلے تباہ و بربادہوئے وہاں بارش کی زد میں سکھر سمیت گرد نواح کے کچے اور پکے مکانات بھی بچ نہ سکے تھے ہر جگہ مایوسی اور پریشانی کا عالم تھا ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے اپنے آشیانے کو بنانا انتہائیمشکل ہوتا ہے متاثرین اپنے آشیانوں کی تعمیر کے لئے امداد رقم کے منتظر ہیں کے جلد انہیں امدادی رقم ملے تو وہ اپنے اجڑے آشیانے تعمیر کر یں حکومت کی جانب سے فوری امداد کے سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کیلئے کیا جانے والا سروے بھی مکمل ہوئے دو ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے مگر تاہم حکومت کی جانب سے سکھر اور اس کے گرد نواح کے متاثرین میں کسی بھی متاثرہ افراد کو گھر کی تعمیر،یا مرمتی کام کی مدد میں امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے امدادی رقم کے منتظر متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار اپنے معصوم بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کی کفالت کر رہے ہیں اور آس لگائے بیٹھے ہیں سکھر اور اس کے گرد نواح کے بارش متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے دیگر متاثرہ اضلاع کی طرح سکھر کے متاثرین کو جلد امدادی رقم فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے آشیانے کو دوبارہ آباد کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں