سکھر، پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس ایکشن کمیٹی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف غبارے بیچ کر انوکھا احتجاج

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) سندھ یونیورسٹی ( پی ،ایس ، ٹی) ٹیسٹ پاس ایکشن کمیٹی سکھر کی جانب سے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے غبارے بیچ کر انوکھا احتجاج سندھ یونیورسٹی ( پی ،ایس ، ٹی) ٹیسٹ پاس ایکشن کمیٹی سکھر کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورہ سے پی ایس ٹی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں عبدالرشید چنہ ،زاہد میرانی، نعیم احمد انصاری ، اسد اللہ ، زاہد حسین ،عمران سولنگی و دیگر نیسکھر پریس کلب کے سامنے غبارے بیچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پی، ایس ٹی ٹیسٹ پاس مظاہرین نے میڈیا کو بتایا ہم لوگوں نے 2008میں پی ایس ٹی ٹیسٹ سندھ یونیورسٹی جامشورہ سے پاس کئے مگرکئی سال گذرنے کے باوجوداور عدالتی حکم ملنے کے بعد بھی ہم لوگوں کو آفر لیٹر نہیں ملے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں کو سیاسی بنیادوں پر آفر لیٹر فراہم کئے جا چکے ہیں احتجاج پر احتجاج کے باوجود وزیر تعلیم جھوٹے دلاسے اور وعدے کر رہے ہیں مگر اس پرعملدرآمد کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث ٹیسٹ پاس امیدوار ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں آفر لیٹر (نوکری ) نہ ملنے کی صورت میں اب تو ہمارے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو چکے ہیں انہوں نے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ وفا نبھاتے ہوئے آفر لیٹر جاری کریں بصورت دیگر نوکری کی عدم فراہمی کے باعث ہم لوگ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں