سکھر کو پولیو سے پاک شہر بنایا جائیگا ،والدین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیم کو ساتھ دیں ، سترہ دسمبر سے انیس دسمبر تک پولیو کے خلاف مہم شروع کی جائے گی،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرسکھر مبین الہی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2012 18:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14دسمبر۔ 2012ء) اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرسکھر مبین الہی نے کہا ہے کہ سکھر کو پولیو سے پاک شہر بنایا جائیگا ،والدین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ٹیم کو ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پولیو کے خلاف مہم کے موقع پرجمعیت سوداگران ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیو مہم کے انچارچ ڈاکٹر سمیع اللہ ، جمعیت سودگران کے عہدے دارن و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ سکھر ضلع میں سترہ دسمبر سے انیس دسمبر تک پولیو کے خلاف مہم شروع کی جائے گی،جس میں پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گیں ، جبکہ مہم کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیل قائم کیا جائے گا،مانٹرینگ سیل میں محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے نمائندے موجود ہوں گے جو والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں ان کی اطلاع مانیٹرنگ سیل میں دی جائے گی اور وہاں موجود نمائندے ان والدین سے ملاقات کرکے انہیں پولیو سے بچاو کے قطروں کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ انہیں قطرے پلانے کے رضا مند کریں گے انہوں نے والدین سے التماس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ سکھر کو پولیو فری زون بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں