الطاف حسین کو توہین عدالت نوٹس ملنے کیخلاف سکھر میں ریلی، قائد ایم کیو ایم کے خلاف سازش ناکام بنانے کا عزم

ہفتہ 15 دسمبر 2012 19:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) سپریم کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس پر اہلیان سکھر کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف شاہراؤں سے گذرتی ہوئی سکھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی میں مرد و خواتین سمیت معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی تصاویر حمایت میں تحریر پلے کارڑ ار بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ توہین عدالت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نہیں بلکہ معتصب جج نے اپنے ریمارکس میں (لفظ ) استعمال کرنے پر کی ہے شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کبھی توہین عدالت نہیں کی اور وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر سازش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو اہلیان سکھر کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں