سکھر سینٹرل جیل سے سنگین وارداتوں میں ملوث قیدی رہا

اتوار 16 دسمبر 2012 15:15

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16دسمبر۔ 2012ء) سینٹرل جیل سکھر سے جعلی آڈرکے ذر یعے قتل اور ڈکیتی کی سنگین وار داتوں میں گر فتار تین قیدی رہا ہوگئے۔ واقعے کا مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔سکھر سینٹرل جیل ون سے سیشن کورٹ ، جیکب آباد کے جج کے ذر یعے قتل اور ڈکیتی میں ملوث تین قیدی ارشاد، دودو اور غلام قادر جو نیجو جعلی آڈر کے ذریعے رہا ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس انکشاف پرسول لا ئن جیکب آباد میں عدا لتی کلرک اور جیل عملے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔جعلی آڈر کے ذر یعے رہائی پر کورٹ کے بیلف قیوم گو لو اور عملے کے دیگر افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایک ماہ پہلے بھی سیشن کورٹ کے جعلی آڈرکے ذر یعے قتل کے تین قیدی نور کھو سو ، لیمو رند اور اکر م رہائی پا چکے ہیں جن کے خلاف رو ہڑی تھانے میں مقد مہ درج کرکے دو اہلکار گر فتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں