بڑے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا ‘طاہرالقادری ووٹ لیکر آگے آئیں ‘پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملکی اثاثوں میں اضافہ کیا ‘ 2008ء میں قومی خزانے میں صرف 3ارب ڈالر تھے جو اب 16ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ کی سکھرمیں میڈیا سے بات چیت

پیر 24 دسمبر 2012 14:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔24دسمبر 2012ء) وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بڑے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا طاہرالقادری ووٹ لیکر آگے آئیں ،پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملکی اثاثوں میں اضافہ کیا ہے ،2008ء میں قومی خزانے میں صرف 3ارب ڈالر تھے جو اب 16ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز یہاں سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے قیام کے لئے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا اگر طاہرالقادری واقعی حقیقی جمہوریت کے خواہاں ہیں تو عوام سے اعتماد کاووٹ لیکر آگے آئیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملکی معیشت اور اقتصادی حالت میں بہتری لائی ہے ۔2008ء میں جب پیپلزپارٹی نے حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر تھی۔قومی خزانے میں صرف 3ارب ڈالر موجود تھے جو کہ اب بڑھ کر 16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں