سکھر،اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورنگزیب فاروقی پر ہونے والے حملے کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 25 دسمبر 2012 20:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی پر ہونے والے حملے کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورفلک شگاف نعرے بازی کی ،مظاہرے کی قیادت مولانا محمد رمضان نعمانی ، قاری عطاء اللہ رحمانی ، حافظ عبدالخالق ، مولانا غلام نبی عثمانی ، زاہد حسین لنڈ ، حافظ محمد زمان و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کو مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہیں ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے آئے روز کراچی میں علماء کرام پر حملے ایک سازش ہے اور ان حملوں پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے ان کا کہنا تھا کہ 27سالہ کا عرصہ گواہ ہے کہ اسلام آبادکے ٹول پلازہ سے لیکر کراچی کے سمندر تک اپنے لہو سے رنگین کیا ہے اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کے وہ ہمیں مٹا سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے انشاء اللہ ہمارے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا پھانسی یا ہتھکڑی ہمیں صحابہ کے دفاع سے نہیں روک سکتی اہلسنت و الجماعت کا تحفظ لانگ مارچ ہر حال میں ہوگا انہوں نے کراچی میں عوام اہلسنت کے قتل اور علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں