سکھر، علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی

بدھ 26 دسمبر 2012 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی ضلع سکھر کی جانب ربانیہ مسجد ایوب گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مولانا محمد رمضان نعمانی ، قاری عطاء اللہ رحمانی ،ڈاکٹر ثناء اللہ عثمانی ، مولانا غلام نبی عثمانی ، مولانا زاہد حسین لنڈ ، حافظ محمد زمان ، امتیاز احمد فاروقی ، و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پرشرکاء ریلی نے کراچی انتظامیہ اور موجودہ حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی رہنماؤں نے کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اور حملے میں چھ محافظوں سمیت ڈرائیور کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کے رہنماؤں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے رہنماؤں پر حملے ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے انہوں نے کراچی میں دہشت گردوں کے عدم گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے لگتا ہے کہ حکمران چند مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عوام اہلسنت کو تحفظ فراہم کرتے بصورت دیگر تحفظ کی عدم فراہمی پر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں