سکھر،الیکشن کے قریب آتے ہی مختلف برادریوں کا طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد شروع

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) الیکشن کے قریب آتے ہی سکھر کی مختلف برادریوں کی جانب سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں چوہان اتحاد سکھر ڈویژن کی جانب سے برادری میں یکجہتی کا مظاہرہ پیش کرنے کیلئے چوہان برادری کی کثیر تعداد نے بٹری چوک روہڑی سے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی ریلی کی قیادت چوہان برادری کے سردار سکندر خان چوہان ، اربیلو خان چوہان ، حافظ عبدالغنی چوہان ، میر منور علی چوہان ، داؤد چوہان ، اعظم چوہان ، ایڈوکیٹ نور الدین چوہان و دیگر نے کی ریلی روہڑی کے مختلف شاہراؤں سے گذرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی اس موقع پر چوہان برادری کے معززین نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہان نے برادری آپس میں متحد و منظم ہیں اور اس کے خلاف سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے شرکاء ریلی نے آپسی اتحاد کا مظاہرہ کر کے برادری کا نام روش کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہمیں کوئی غم نہیں اگر سکھر کے منتخب نمائندوں نے ہمیں نظر انداز کر دیاہم ہم آنے والے الیکشن میں شہراور ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبائی اور قومی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ نہ دیکر اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے اور بہت جلد سکھر میں چوہان برادری اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے سکھر میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں