محکمہ صحت خسرے کی وبا ء کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، اندرون سندھ خسرہ کے باعث ہونے والی ہلاکتیں 57 نہیں 100 سے زائد ہوچکی ہیں، اگر یہ جھوٹ ہوا تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں،وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ریلیف علیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 دسمبر 2012 20:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ریلیف علیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت خسرے کی وبا ء کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے اندرون سندھ خسرہ کے باعث ہونے والی ہلاکتیں 57 نہیں 100 سے زائد ہوچکی ہیں اگر یہ جھوٹ ہوا تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں ریڈ کریسنٹ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کے اندرون سندھ خسرے کی بیماری اب تک 100 سے زائد بچوں کی جانیں نگل چکی ہے جبکہ محکمہ صحت مسلسل جھوٹ سے کام لیتے ہوئے مرنے والے بچوں کی تعداد کو چھپا رہا ہے جو درست نہیں ہے محکمہ صحت کے نااہل افسران اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو میری بات پر یقین نہیں تو وہ میرے ساتھ چل کر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرسکتا ہے کے متاثرہ علاقوں میں خسرہ کی وباء کے باعث کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے خسرے کی بیماری کے خلاف موئثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید بچوں کی ہلاکتوں کو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں