سکھر،سی این جی ملنے کی تاخیر پر رکشہ ڈرائیورزکا مظاہرہ ،ٹائرنذر آتش، ایک ڈرائیور جھلس گیا، گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،بندش ختم کر کے مزید بے روزگار ہونے سے بچایا جائے، رکشہ ڈرائیورز

جمعہ 4 جنوری 2013 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4جنوری۔ 2013ء) سی این جی ملنے کی تاخیر پر رکشہ ڈرائیورزکا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے کے دوران روڈپر ٹائر نذر آتش کر تے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور جھلس گیا ، طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال روانہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں سی این جی ملنے میں تاخیر پر سی این جی رکشہ ڈرائیورز نے ریس کورس روڈ پر سی این جی اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذرآتش کئے ، ٹائر جلاتے ہوئے اچانک ایک رکشہ ڈرائیور کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ، جس سے وہ جھلس کر زخمی ہوگیا ، جس سے فوری طور پر سکھر کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ، رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ سی این جی کی آئے دن بندش کے باعث ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے روز روز سی این جی بندش کے باعث ہمیں گھر کی کفالت کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر حکومت اس حوالے سے کوئی اقدام کرنے کے بجائے ہم غریب رکشہ ڈرائیورز کو بے روزگار ہوتا دیکھ رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی آئے روز بندش ختم کرائی جائے اور ہمیں مزید بے روزگار ہونے سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں