سکھر،مہنگائی بے روزگاری کے خلاف آل پارٹیز کونسل کاگھنٹہ گھر چوک پر گلے میں روٹیاں ، پیٹ پر اینٹ اور گھاس کھا کر احتجاجی مظاہرہ

پیر 7 جنوری 2013 20:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جنوری۔ 2013ء) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری کے خلاف آل پارٹیز کونسل ضلع سکھر کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر گلے میں روٹیاں ، پیٹ پر اینٹ اور گھاس کھا کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے کی قیادت اے پی سی کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ، پیس آف موومنٹ کے اشفاق بھٹی ،جے یو آئی کے مولانا عبدالحق مہر ، نصیر گوپانگ و دیگر رہنماؤں نے کی مظاہرین نے حکومت کے خلف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کے موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کے طوفان نے غریب آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے بجلی ، سی این جی کی بندش ، گیس کی لوڈ شیڈنگکے بعد ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے مگر ہمارے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرکے ملک کی غریب اور مظلوم عوام کو مزید پریشانی سے بچائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں